14 نومبر 2014 - 13:36
افغان صدر، پاکستان کے دورے پر

افغان صدر اشرف غنی اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی جمعے کو پاکستان پہنچے تو نور خان ایئربیس پر وزیر اعظم کے مشیر خصوصی برائے قومی سلامتی اور امور خارجہ سرتاج عزیزنے ان کا استقبال کیا۔

افغان صدر کے ساتھ ایک اعلی سطحی وفد بھی موجود ہے جس میں سینئر رہنما، کابینہ کے وزرا، اعلیٰ افسران اور تاجر برادری کے کچھ نمائندے شامل ہیں۔ اشرف غنی، پاکستتان کے وزیر اعظم نواز شریف سے ہفتے کو ملاقات کریں گے۔
سرحد پار فائرنگ اور دونوں ملکوں میں پڑوسی ملکوں کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ بنے جس پر دونوں ملک ایک دوسرے پر الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔ افغان صدر کے دورہ پاکستان کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری ہو گی جہاں ماضی میں دونوں پڑوسی ملکوں میں سرد تعلقات رہ چکے ہیں۔
ابھی حال ہی میں پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز جبکہ کچھ ہی دن پہلے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی افغانستان کا دورہ کیا جس سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر جمی برف کسی حد تک پگھلی۔
.......

/169